Uncategorized

ٹنڈوجام، اصغریہ اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی میں یوم مصطفیٰ کا انعقاد

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام میں یوم مصطفیٰ (ص) کا انعقاد کیا گیا، جس میں خصوصی خطاب اے ایس او کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے کیا۔ تقریب میں طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ قمر بعاس غدیری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمدؐ نے حصول علم کیلئے بہت زیادہ تاکید کی ہے، ہمیں ہر حال میں اسلامی اقدار کی حاظت کرنی چاہیئے اور حضرت محمدؐ کے بتائے ہوئے راستے پر زندگی گزارنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ انسان کو دنیا کی غلامی سے آزاد ہونا چاہیئے، آزادی کا تعلق مخصوص طبقہ سے نہیں بلکہ یہ ہر انسان کا حق ہے، کوئی آزادی اگر دوسروں کیلئے تکلیف کا سبب بن جاتی ہے، تو وہ آزادی نہیں رہتی، بلکہ شرارت بن جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کربلا کی تحریک عالم انسانیت کی نجات کی ضامن ہے، ہر شخص اپنی حیثیت اور علم کے مطابق اس سے استفادہ حاصل کرتا ہے، اگر عالمی سطح پر حضرت امام حسینؑ کی تحریک کو حقیقی انداز میں بیان کیا جائے، تو ہر شخص حسینی تحریک کو اپنی تحریک سمجھ کر کردار ادا کریگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button