بحرینی حقوق رہنما عبدالہادی الخواجہ کی رہائی ,قیدیوں کو سہولتیں فراہم کی جائیں، حقوق تنظیموں کا مطالبہ
بحرین میں انسانی حقوق کے حقوق کی تنظیم بحرین انسٹی ٹیوٹ آف رائیٹس اینڈ ڈیموکریسی نے کہا ہے کہ منامہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قیدیوں کے حقوق کا خیال رکھتے ہوئے بحرینی جیل جو میں قیدیوں کو سہولتوں کے معیار کو بہتر بنائے۔
بحرینی انسانی حقوق کے رہنما عبد الہادی الخواجہ بحرینی عوام کے لئے جمہوریت کیلئے احتجاج کرنے کے پاداش مین حکومتی الزامات کی بنا پر عمر قید کی سزا بھگت رہے ہیں۔
جیل حکام کی جانب سے حالیہ مہینوں میں قیدیوں کے ساتھ بد ترین سلوک روا رکھا جا رہا ہے اور مختلف قسم کی پابندیاں آئے روز کا معمول بن چکی ہیں۔ جیل حکام قیدیوں کے ذاتی سامان تک ضبط کی کر رکھے ہیں ۔ جبکہ جیل رولز کے تحت قیدیوں کوطبی سہولیات کی فراہمی، اہل خانہ سے ملاقاتون سمیت ٹیلی ویژن، ریڈیو اور کتابوں تک رسائی کے حصول پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے ۔
جو جیل میں عبدالہادی الخواجہ بھی دیگر سیاسی قیدیوں کی طرح اس قسم کی پابندیوں کا سامنا ہے ۔رواں ماہ بحرینی وزارت داخلہ کو حراستی سہولت کے بارے حالات پر ایک خط بھیجنے کے بعد انہیں آئندہ اپنے اہل خانہ کو فون کال کرنے سے بھی روک دیا گیاہے ۔
انسانی حقوق کے گروپوں نے کہا ہے کہ اعلی حکام کو مختلف انسانی حقوق تنظیموں کی جانب سے جیل حکام کے رویئے کے خلاف احتجاجی خطوط بھیجے جا چکے ہیں ۔ لیکن صورتحال یوں کی توں ہیں اور کسی قسم کی اصلاح احوال کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ۔