Uncategorized

حکومت پاکستان امریکی سفیر کو ملک سےباہر نکال دے،علامہ عباس کمیلی

شیعہ نیوز(پاکستانیشیعہ خبر رساں ادارہ)جعفریہ الائنس پاکستان کے تحت مسئلہ فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس حکومت پاکستان امریکی سفیر کو ملک سے نکال دے۔ سیاسی و مذہبی جماعتوں کا مشترکہ اعلامیہ القدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے ۔ آل پارٹیز کانفرنس میں مشترکہ اعلامیہ امریکی صدر کا القدس سے متعلق بیان بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ آل پارٹیز کانفرنس اعلامیہ حکومت پاکستان کا او آئی سی اجلاس میں مسئلہ فلسطین پر دو ریاستی حل کا اظہار خیال قائد اعظم کے افکار و نظریات کی خلاف ورزی ہے ۔ آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ کراچی( ) جعفریہ الائنس پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں آرٹس کونسل میں مسئلہ فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے کی اس موقع پر ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ القدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے اور امریکی صدر کا یکطرفہ فیصلہ یا اعلان صیہونی حکومت کا دارالحکومت نہیں بنا سکتا انہوں نے امریکی صدر کے القدس سے متعلق اعلان کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا ۔سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنما ہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ امریکی سفیر کو فی الفور ملک سے نکال دیا جائے اور امریکی سفارتخانہ بند کیا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی کا اجلاس مسلم اُمّہ کے جزبات اور ترجمانی کرنے میں ناکام رہا ہے انہوں نے ایسے تمام عرب اور اسلامی ممالکُ کہ جن کے اسرائیل سے تعلقات ہیں ان سب سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور غاصب صیہونی ریاست کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کر دیں ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف نامُ نہاد اسلامی ملٹری الائنس کی قیادت سے فی الفور مستعفی ہوں کہ جس اتحاد کے مقاصد میں دور دور تک فلسطین و کشمیر کی آزادی جیسے مقاصد شامل نہیں ہیں ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حکومت پاکستان کی جانب سے او آئی سی کے حالیہ اجلاس میں مسئلہ فلسطین سے متعلق دو ریاستی حل کے تجویز پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ایسے موقف کو قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریات کے ساتھ غداری قرار دیا ۔ آل پارٹیز کانفرنس میں پیش کی جانے والی قرار دار میں فلسطین کاز اور فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم ممالک اور اسلامی مزاحمتی تحریکوں کے کردار کو سراہا گیا اور مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ، قرارداد میں کوئٹہ میں چرچُ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی اور اسے امریکی و صیہونی دشمن کی کاروائی قرار دیا گیا جبکہ امت مسلمہ اقر پاکستان کے اندر موجود تمامُمسالک اور مذاہب کے اتحاد پر بھی زور دیا گیا اور فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ اتحاد اور وحدت قرار دیا گیا ۔آل پارٹیز کانفرنس سے جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے ازہر علی ہمدانی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے عبد الحسین، رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ، پاکستان مسلم لیگ ق کے طارق حسن، جمعیت علمائے اسلام ف کے قاری عثمان، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ احمد اقبال، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے صابر ابو مریم، سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی محمد حسین محنتی، پاکستان مسلم لیگ ف کے ، عوامی نیشنل پارٹی کے یونس بونیری، آل پاکستان سنی تحریک کے مطلوب اعوان قادری، جمعیت علماء پاکستان کے علامہ قاضی احمد نورانی، شیعہ علماء کونسل کے علامہ ناظر عباس ، سابق مشیر حکومت پاکستان ڈاکٹر عالیہ امام، پاکستان تحریک انصاف کی زرین رفیع، نظام مصطفی پارٹی کے الحاج محمد رفیع، ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ کے صدر مولانا باقر زیدی، پائیلر کے ذوالفقار شاہ ، مسیحی رہنما پوسٹر جاوید، معروف عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین، مولانا رضی جعفر، مولانا عون نقوی، فیصل عزیزی، سید شبر رضا، علامہ غوث صابری، لیئق احمد، زوہیب طاہر ،علامہ نثار قلندری، علامہ سجاد شبیر، علامہ علی کرار، جاوید احمد، مہتاب حیدر، قاری ہدایت اللہ سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button