Uncategorized

سعودی قیادت میں بننے والا عسکری اتحاد مسلم ممالک کے بجائے اسرائیل کیخلاف اعلان جنگ کرے، نیاز نقوی

شیعہ نیوز(پاکستانیشیعہ خبر رساں ادارہ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں قائم مسلکی عسکری اتحاد مسلمان ممالک کیخلاف فوجی کارروائیوں کی بجائے اسرائیل کیخلاف اعلان جنگ کرے، اس سے اتحاد امت کی فضا بھی بہتر ہوگی اور فلسطینیوں کو بھی سکھ کا سانس ملے گا۔ لاہور میں علماء سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مسلکی اتحاد کو یمن میں کارروائیوں کی بجائے اسرائیل اور بھارت کیخلاف اپنی توانائیاں استعمال کرنی چاہیں، تاکہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی کیلئے راہ ہموار ہو سکے، چونکہ ابھی تک مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حق میں مسلمانوں نے اجتماعی طور پر کوئی آواز بلند نہیں کی، او آئی سی کا اعلامیہ قابل تعریف ہے، مگر عملی اقدامات تجویز نہیں دیئے گئے، ضرورت اس امر کی ہے کہ متحدہ فورس قائم کرکے مسلمانوں کا تحفظ کیا جائے۔ علامہ نیاز نقوی نے وزیر دفاع خرم دستگیر سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلکی اتحاد کے اجلاس میں شریک ہوئے تھے، قوم کو حقائق سے آگاہ کریں کہ یہ کہاں تک حقیقت ہے کہ ایران اور یمن اس مسلکی اتحاد کا ہدف ہیں، ان 2 مسلمان ممالک کے علاوہ کون کون سے ممالک جنرل راحیل کی قیادت میں بننے والے عسکری اتحاد کا ہدف ہیں، انہیں قوم کو بتانا چاہیے کہ کیا اسرائیل اور بھارت کے مظالم کیخلاف بھی یہ اتحاد اقدامات کرے گا؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button