Uncategorized

ملتان، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام ''دفاع بیت المقدس ریلی''کل نکالی جائے گی

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کے متنازع بیان اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام”دفاع بیت المقدس ریلی”کل نماز جمعہ کے بعد نکالی جائے گی۔ ریلی جامع مسجد الحسین نیو ملتان سے شروع ہوگی اور گلشن مارکیٹ چوک پر اختتام پذیر ہوگی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے قائمقام سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا عمران ظفر، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر موسی کاظم اور دیگر کریں گے۔ ریلی کے اختتام پر ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے رہنما خطابات کریں گے، جبکہ آخر میں امریکی و اسرائیلی پرچم نذرآتش کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button