مشرق وسطی
امریکیوں کو اچھا سبق سکھائیں گے، اردوغان
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے انقرہ میں اپنے ایک خطاب میں امریکی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا جو خود کو جمہوریت کا گہوارہ کہتا ہے وہ دوسرے ملکوں کے ارادوں کو اپنے ڈالروں سے خریدنا چـاہتا ہے-
ترکی کے وزیراعظم بن علی ییلدریم نے بھی ٹرمپ کی دھمکیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہر ملک آزاد و خود مختار ہے اور وہ اپنی مرضی سے دنیا کو آگاہ کرنے کا حق رکھتا ہے-
ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ جو ممالک جنرل اسمبلی میں بیت المقدس کے سلسلے میں امریکی فیصلے کے خلاف ووٹ دیں گے واشنگٹن ان کی مالی مدد بند کر دے گا اور ہم ووٹنگ کے اس عمل پر گہری نظر رکھیں گے-