پاکستانی شیعہ خبریں
بلوچستان ،پاک فوج کی کاروائی چار دہشتگرد ہلاک کردیے
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فورسز نے صوبہ بلوچستان میں آپریشن ردالفساد کے دوران 4 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے سبی کے شمال میں پہاڑی علاقوں میں آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گرد مقامی لوگوں کو خوفزدہ کر رہے تھے۔ فورسز نے دوسری کارروائی تربت کے علاقے گندمگوزی کاؤر میں کی جہاں جھڑپ میں مزید دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی نے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔