Uncategorized

ملتان، جعفریہ یوتھ کی جانب سے بنیادی مرکز صحت کے لیے وہیل چیئرز کا عطیہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ یوتھ بستی کھوکھراں کی جانب سے بنیادی مرکز صحت بستی کھوکھراں کے لیے وہیل چیئرز کا عطیہ کیا گیا، اس موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں شیعہ علماء کونسل ملتان کے ضلعی صدر علامہ سید کاشف ظہور نقوی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز احمد غوری، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد طلحہ، حکیم سید صابر حسین بخاری، اے ڈی جاوید خان، جواد حیدر بخاری، ماسٹر شبیر حسین اور دیگر نے موجود تھے۔ ایس یو سی ملتان کے ضلعی صدر علامہ سید کاشف ظہور نقوی اور جعفریہ یوتھ کے رہنمائوں نے وہیل چیئرز میڈیکل آفیسر کے حوالے کیں، علامہ کاشف ظہور نقوی نے جعفریہ یوتھ کے اراکین کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ خدمت خلق کر کے دُکھی انسانوں اور مریضوں کا سہارا بن کر ہم دنیا و آخرت میں اللہ تعالی کی رحمتوں کے حقدار بن سکتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ دُکھی انسانیت کی خدمت ہی حصول رضائے الہی کا ذریعہ ہے، معاشرے میں نفرتوں کی بجائے محبتیں عام کرنے کی ضرورت ہے، مشکلات میں گھرے انسانوں کی خدمت کرنا کسی نعمت سے کم نہیں، اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز احمد غوری اور میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد طلحہ نے ایس یو سی اور جعفریہ یوتھ کے رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button