پاراچنار، تحریک حسینی کے دفتر میں کرنل بلال کو الوداعی پارٹی کا انعقاد
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاراچنار میں آج اتوار کو تحریک حسینی کی جانب سے انکے مرکزی دفتر یعنی حسینی سیکرٹریٹ پاراچنار میں پاک آرمی 22 بلوچ کے کرنل بلال کو الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاک فوج کے کرنل بلال، اے پی اے اپر کرم، پولیٹیکل تحصیدار اپر کرم اور دیگر اعلی عہدیداروں کے علاوہ تحریک حسینی کے مشران سمیت مرکزی انجمن حسینیہ کے عمائدین نے بھی شرکت کی۔ پاراچنار میں گزشتہ رمضان المبارک میں یوم القدس کے موقع پر ہونے والے دو دھماکوں کے بعد پاراچنار کی سکیورٹی کیلئے پاک آرمی کے ایک یونٹ 22 بلوچ (جو حزب اللہ کے نام سے معروف ہے) کو تعینات کیا گیا تھا۔ جس کی مدت اس وقت پوری ہوچکی ہے۔ اور یوں 22 بلوچ یونٹ اب پاراچنار سے رخصت ہورہی ہے۔ چنانچہ اس کے کرنل کے لئے تحریک حسینی کی جانب سے انکے دفتر میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک حسینی کے صدر مولانا یوسف حسین نیز تحریک حسینی کے سرکردہ رہنما حاجی عابد حسین نے خطاب کیا۔ مولانا یوسف حسین نے سرکاری عہدیداروں کو روایتی علاقائی تخائف سے نوازا۔