تیونس نے متحدہ عرب امارات کے طیاروں پر پابندی عائد کر دی
تیونس کی وزارت ٹرانسپورٹ نے اتوار کی رات اعلان کیا ہے کہ تیونس کی خواتین مسافروں پر متحدہ عرب امارات کی ایرلائنز کی جانب سے متحدہ عرب امارات جانے پر عائد کی جانے والی پابندی، بین الاقوامی قوانین و معاہدوں کے منافی ہے۔متحدہ عرب امارات کی ایرلائنز نے جمعے کے روز پہلے سے کوئی اعلان کئے بغیر تیونس کی خواتین پر متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے اور اس ایرلائنز کی پروازوں سے کہیں بھی جانے پر پابندی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ تیونس کی صرف وہی خواتین متحدہ عرب امارات کا سفر کرسکتی ہیں جو وہاں مقیم ہیں اور یا ان کے پاس سیاسی پاسپورٹ موجود ہے۔متحدہ عرب امارات کی ایرلائنز کا یہ اقدام، تیونس اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کشیدگی پیدا ہونے کا باعث بنا ہے اور تیونس کے بعض ذرائع ابلاغ نے اسے خواتین کے خلاف امتیازی سلوک سے تعبیر کیا ہے۔اس سلسلے میں تیونس نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کو بھی وزارت خارجہ میں طلب کر کے وضاحت طلب کی ہے –