مشرق وسطی

بحرین میں سزائےموت کے خلاف مظاہرے جاری

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی فوجی عدالت کی طرف سے 6 جوانوں کی سزائےموت کے حکم کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی فوجی عدالت نے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات عائد کرکے بحرین کے 6 بےگناہ جوانوں کو سزائےموت سنا دی ہے۔

بحرین کی فوجی عدالت نے ان افراد کی شہریت بھی سلب کرلی ہےفوجی عدالت نے اسی کیس میں 7 دوسرے افراد کو سات سال قید اور شہریت سلب کرنے کی سزا سنائیی ہے۔

بحرینی عوام نے آل خلیفہ حکومت کے اس ظالمانہ فیصلے کو انصاف اور انسانیت کا قتل قراردیتے ہوئے احتجاج شروع کررکھا ہے بحرین کے مختلف شہروں میں مظاہرے جاری ہیں جنھیں کچلنے کے لئے بحرینی حکومت طاقت کا بے جا استعمال کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button