Uncategorized

تنظیم کا اصلی ہدف معاشرے کی اصلاح اور نوجوانوں کی کردار سازی کرنا ہے، قمر عباس

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکز کی جانب سے مختلف اضلاع اور یونٹس کے درسی دورہ جات کئے جا رہے ہیں، جس میں یونٹس کو ریکارڈ کیپنگ، حالات حاضرہ، کربلا محور انسانیت کے موضوعات پر دروس دیئے جا رہے ہیں، جبکہ کچھ اضلاع میں نئے یونٹس بھی قائم کئے گئے ہیں، جس میں بڑی تعداد میں طلبہ اور نوجوانوں نے شمولیت اختیار کی ہے۔ تفصیلات کے اے ایس اوک کے مرکز کی جانب سے ضلع نوشہرو فیروز، دادو، عمرکوٹ، میرپورخاص، کے این شاہ، گڑھی خیرور، شکارپور سمیت دیگر شہروں میں درسی دورہ جات کئے جا رہے ہیں اس حوالے سے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے ضلع نوشہرو فیروز، غلام سرور سومرو نے گڑھی خیرو، شکارپور، فیاض حسین نے میرپورخاص اور عمرکوٹ، مختیار علی رانجھانی نے دادو کے دورہ جات کئے، جن کا مقصد تنظیم میں تربیتی عمل کو مضبوط کرنا اور تنظیمی ممبران میں علم کی دلچسپی پیدا کرنا ہے۔ اس دوران شکارپور اور گڑھی خیرو میں نئے یونٹس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ نوشہروفیروز میں اے ایس او کے مرکزی صدر قمر عباس نے کہا کہ اصغریہ نصف صدی سے سرزمین پاکستان میں معاشرے کی اصلاع میں مؤثر کردار ادا کرتی آرہی ہے، تنظیم کا اصلی ہدف ہی معاشرے کی اصلاح کرنا اور نوجوانوں کو سیرت محمدؐ و آل محمدؐ کی سیرت کے مطابق کردار سازی کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button