مشرق وسطی

پرامن مظاہرین پر بحرینی فوج کے حملے

بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے جنہین سعودی فوج کی حمایت حاصل تھی الدراز کے علاقے میں مظاہرہ کرنے والوں پر آنسوگیس کے گولے پھینکے ، ربر کی گولیاں چلائیں اور بعض مظاہرین کو پے پناہ تشدد کا نشانہ بنایا۔مظاہرین فوجی عدالت کی جانب سے چھے عام شہریوں کو سزائے موت سنائے جانے کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے،سعودی عرب کی حمایت یافتہ بحرین کی شاہی حکومت کی قائم کردہ فوجی عدالت نے پچیس دسمبر کو جاری ہونے والے اپنے ایک فیصلے میں چھے افراد کو موت اور سات دیگر کو سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔ان لوگوں پر بحرینی فوج کے سربراہ اور شاہی خاندان کے ایک رکن خلیفہ بن احمد آل خلیفہ کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جسے ان کے وکلا نے سختی کےساتھ مسترد کردیا ہے۔اس سے پہلے بھی بحرین کی آل خلیفہ حکومت بے بنیاد الزامات کے تحت سیکڑوں انقلابیوں اور سیاسی کارکنوں کو طویل المدت قید اور جرمانے کی سزائیں سنا چکی ہے۔بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے عوامی تحریک جاری ہے جس کامقصد عوام اور ملک پر مسلط خاندانی آمریت کو ختم کرکے مکمل با اختیار جمہوری حکومت کا قیام عمل میں لانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button