Uncategorized

اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی صدر قمر عباس کا کوٹ ڈیجی خیرپور میں جاری آئی ایس او کے مرکزی اسکاؤٹ کیمپوری کا دورہ

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات میں اسکاؤٹس کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اسکاؤٹس پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، نوجوانوں کو اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی تربیت پر بھی توجہ دینی چاہیے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ ڈیجی خیرپور میں ہونے والے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی خاتم المرسلین اسکاؤٹ کیمپوری کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پہ آئی ایس او کے مرکزی صدر انصر عباس نے قمر عباس غدیری کو مرکزی اسکاؤٹ میں میں خوش آمدید کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان تنظیمی سرگرمیوں پر گفتگو بھی کی گئی۔ قمر عباس نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے میں افواج پاکستان کو مؤثر اقتدامات کرنے چاہیئے اور دہشتگرد عناصر کی سرپرستی کرنے والی تنظیموں کے خلاف کاروائی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں اسکاؤٹنگ بڑی اہمیت کی حامل ہے، نوجوان نسل کو اسکاؤٹ کی تربیت اور نظم و ضبط کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت کرنے کے جذبے کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، جس سے ان میں جوش اور جذبہ پیدا ہوگا اور وہ معاشرے میں بہتر ی کیلئے اپنا مثبت کردار پیش کر سیکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button