مشرق وسطی

مغربی ممالک، مسلمانوں کو تقسیم کرنے کے درپےہے رجب طیب اردوغان

افریقی ممالک کے دورے سے واپسی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ مغربی ممالک مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا انہیں اور ان کے ملک کو سنی مسلمان کے نام سے پکاررہا ہے تاہم وہ سنی یا شیعہ کی تفریق کا حصہ نہیں بنیں گے کیونکہ وہ صرف اسلام کو مذہب سمجھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے سازشی کھیل سے بچنے کے لیے انتہائی محتاط رہنا ضروری ہے۔

القدس سے متعلق استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے ترک صدر نے بعض عرب رکن ممالک کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس اہم مسئلے پر چند عرب ممالک نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا تاہم اس کے باوجود اجلاس میں شرکت تسلی بخش تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close