مشرق وسطی

شام کے بعض علاقوں میں امریکی ہتھیاروں کا انکشاف

شامی فوج نے اعلان کیا ہے کہ شہر دیرالزور کے بعض علاقوں سے داعش دہشت گردوں کا صفایا کئے جانے کی کارروائی کے دوران امریکی ساخت کے ہتھیار برآمد کئے ہیں۔ اس قسم کے ہتھیار اور گولہ بارود دیرالزور کے مشرقی مضافاتی علاقوں سے بھی برآمد کئے گئے ہیں۔
اس سے قبل شامی فوج، اپنے ملک کے مختلف علاقوں میں امریکہ اور اسرائیل کے ساخت کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔
دریں اثنا شامی فوج نے الرقہ کے مغرب میں دو اجتماعی قبروں کا انکشاف کیا ہے جن سے ان افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں جو داعش دہشت گرد گروہ کے ہاتھوں مارے گئے ہیں۔
یہ اجتماعی قبریں الواوی کے قریب دریافت کی گئی ہیں۔ ان قبروں میں کافی تعداد میں لاشیں موجود ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close