Uncategorized

علامہ ساجد علی نقوی سے اصغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی صدر کی ملاقات

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی سے ان کی رہائش گاہ حیدرآباد میں قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کی ملاقات میں ملکی سیاست اور حالات پہ گفتگو کی گئی، سید پسند علی رضوی نے اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی خدمات کے بارے میں تفصیلات دی جس میں حسینی بلڈ ڈونیشن کئمپ، مثالی عزاداری، تعارف مکتب اہلبیت، سفیران مھدی عج، تبلیغ دین مصطفیٰ ص، اور گوٹھ سدھار کے امور شامل تھے، اس موقع پہ علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ ملت تشیع پاکستان میں اتحاد و اتفاق کی فضا قائم ہے، ہمارے مکتب نے ہمیشہ اتحاد کو فروغ دینے کے لیئے خدمات انجام دی ہیں، ملت تشیع نے عالمی دہشتگردوں اور استعماری ایجنٹوں کو بینقاب کیا ہے اور ہر محاذ پہ اس کا ڈٹ کے مقابلہ کر رہے ہیں جب کہ وطن عزیز کے لیئے بہت سی قربانیاں دی ہیں اور دیتے رہیں گے۔ اس موقع پہ سید پسند علی رضوی نے قائد ملت جعفریہ ساجد علی نقوی کو تحریک کی کارکردگی رپورٹس بھی پیش کی ۔نقوی کو رپورٹس بھی پیش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button