مشرق وسطی

شامی فوج مقبوضہ علاقہ جولان کو آزاد کرانے کی تیاریوں میں مصروف ہے،شامی دفاعی ماہر

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے ایک دفاعی ماہر ’’حاتم حسون‘‘ نے کہا ہے کہ جنوب مغربی دمشق سے تکفیری دہشتگرد گروہ جبہت النصرہ کو شکست دینے کےبعد شامی فوج دہشتگردوں کے زیر قبضہ جولان کے علاقوں کو آزاد کرانے کیلئے تیاروں میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہاکہ دمشق کے جنوب مغرب میں اسٹریٹجی اہمیت کے حامل قصبوں مغحور المیر اوربیت جن کو شامی فوج بہت جلد تکفیری دہشتگرد گروہوں کے ناپاک وجود سے آزاد کرائےگی۔

انہوں نے ان دونوں قصبوں کو آزاد کرانے کیلئے جاری فوجی آپریشنز کو اسٹریٹجک اہمیت کے حامل قراردیتے ہوئے کہاکہ ان علاقوں کی آزادی سے مقبوضہ جولان علاقے کو آزاد کرانے کی راہ ہموار ہوگی۔

موصوف شامی دفاعی ماہر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ علاقے میں صیہونی حکومت کی مداخلت سب پر واضح ہوچکی ہے کہاکہ تازہ ترین رپورٹ سے ایک بار پھر ثابت ہوتا ہے کہ جولان میں سرگرم تکفیری دہشتگردوں کو اسرائیل کی مالی اورلاجسٹک حمایت حاصل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل نے 1966ء میں عربوں کےساتھ ہونے والی جنگ میں شام کےعلاقے جولان کی بعض پہاڑیوں پر غاصبانہ قبضہ کرلیا تھا اورانہیں 1981 ء میں اس نے ان تمام علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنے کا اعلان بھی کیاتھا ۔

شام بارہا اپنے اس موقف کو دہرا چکا ہے کہ جولان کا علاقہ اس کی ملکیت ہے اورشام کسی بھی قیمت پر اس موقف سے دستبردار نہیں ہوگا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button