مشرق وسطی
مظلوم فلسطینیوں اور روہنگیا مسلمانوں کی نصرت کی جائے: شیخ الازہر کا مطالبہ
قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ الازہر احمد الطیب نے مظلوم فلسطینیوں اور روہنگیا مسلمانوں کی نصرت کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو فلسطینیوں اور روہنگیا مسلمانوں کو ساتھ دینے کیلئے حرکت میں آنا ہوگا۔
نئے سال کے موقع پر اپنے بیان میں الطیب کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ نیا سال انسانیت کیلئے بہتر اور پر امن ہوگا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین،روہنگیا مسلمانوں کا مسئلہ افریقہ میں بھوک اور قحط کا معاملہ ایسے ایشوز ہیں جنہیں عالمی برادری کی توجہ درکار ہے اور عالمی برادری کو چاہیے کہ ان معاملات کے حل کیلئے متحرک ہو۔