امریکا دنیا بھر میں انسانی اور جمہوری قوانین کو بیدردی کیساتھ پامال کر رہا ہے، فضل حسین
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فضل حسین اصغری نے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران نے اپنی علاقائی طاقت کو محفوظ اور دشمن کو شکست دے کر دہشتگرد گروہ داعش کے حملے اور نفوذ کا راستہ روک دیا ہے، ایران میں مٹھی بھر بلوائیوں، منافقین اور شرپسند عناصر کی حمایت کرکے امریکا نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ خطے میں دہشتگردوں حمایت جاری رکھے ہوئے ہے، امریکا دنیا بھر میں انسانی اور جمہوری قوانین کو بے دردی کے ساتھ پامال کر رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں فضل حسین نے کہا کہ عوام نے انقلاب اسلامی سے محبت اور امریکا و اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ منافقین و شرپسندوں کی معاندانہ کوششوں کو ناکام بنا دیا، عوام پر اقتصادی دباؤ میں بھی امریکا کی مجرمانہ کوششیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں حالات کی خرابی کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے، امریکا سپر پاور کے زعم میں مبتلا ہے اور اپنی بالادستی پر کوئی آنچ نہیں آنے دینا چاہتا۔