Uncategorized

ڈونلڈ ٹرمپ کی امن دشمن پالیسی سے پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑگیا ہے، سلیم عباس صدیقی

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے قائمقام سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی امن دشمن پالیسی سے پورے دنیا کا امن خطرے میں پڑگیا ہے، پاکستان نے دنیا کے امن کی خاطر 70ہزار سے زائد قربانیاں دیں، جس کی قدر کی جانی چاہئے، ہم پاک فوج کے ٹرمپ کے بیان کے بروقت جواب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، لیکن اس بات کا افسوس بھی ہے کہ جو لوگ وزارت خارجہ سنبھالے ہوئے ہیں ان کے منہ سے ایک لفظ بھی نہیں نکلتا۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ وزارت خارجہ فورا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے لیکن لگتا ہے کہ ان نااہل حکمرانوں کے ذاتی مفادات امریکہ سے وابسطہ ہیں، جس کی وجہ سے امریکہ کے خلاف ہونٹ نہیں ہلتے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مظفرگڑھ میں ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں 13 ,14 جنوری کو ملتان میں ہونے والی ورکشاپ میں شرکت کے حوالے سے دعوت دی گئی، اس موقع پر تنظیم سازی کے مرحلے کو تیز کرنے کے حوالے سے عمران رضا ایڈووکیٹ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی، اجلاس میں ضلعی سیکرٹری علی رضا طوری، سید عمران کاظمی ایڈوکیٹ، سید شفقت کاظمی، آغا عابد فاطمی، سید مظہر نقوی، تفسیر خمینی، ایڈوکیٹ عدنان حیدر، عامر عباس، شوکت بک، عظم بخاری، نذر عباس، اظہر چانڈیہ، اقبال حسین اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button