مشرق وسطی

بحرین کے عالم دین شیخ محمود عالی کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ

شیعت نیوز منامہ ؛بحرینی عوام نے کل بحرین کے ممتاز عالم دین شیخ محمود عالی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے بحرین کی امریکہ نواز حکومت کے اقدامات کو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شیخ محمود عالی کی فوری رہائی کامطالبہ کیا ۔

مظاہرین نے بحرینی حکومت کے ہاتھوں گرفتار تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ کی حکومت نے منگل کے روز بحرین کے ممتاز عالم دین شیخ محمود عالی کو آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت کی پاداش میں 6 ماہ قید کی سزا دی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button