Uncategorized

امریکہ، اسرائیل و سعودی عرب اسلامی ممالک میں دہشتگردانہ کارروائیاں کروا رہے ہیں، اصغریہ اسٹوڈنٹس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے، قوم کا ہر فرد افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، دشمن کو شکست دینے کیلئے ایمانی قوت ہی کافی ہے، ہم اللہ تعالیٰ کی توحید پہ یقین رکھتے ہیں، جس کے سامنے کوئی طاقت و قوت سپر پاور نہیں ہے، امریکا کے دہشتگردانہ رویئے سے پاکستانی قوم کے اندر مزید اتحاد اور یکجہتی کی فضاء قائم ہوئی ہے اور بیرونی دشمنوں کے مکروہ چہرے بھی مزید نمایاں ہوئے ہیں۔

اپنے بیان میں قمر عباس نے ایران میں ہونے والے احتجاجی واقعات کو امریکا کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کو ایران آنکھوں میں کانٹے کی طرح چبھتا رہا ہے، جس کی وجہ سے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اسلامی ممالک میں اپنے پالتوحواریوں کے ذریعے دہشتگردانہ کارروائیاں کروا رہے ہیں، لیکن ایرانی قوم نے رہبر معظم کی حمایت میں اتحاد و وحدت کا اظہار کرکے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، صہیونی سوچ اور سعودی عرب کی آرزوئیں خاک میں ملا دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصغریہ سندھ کے اندر اتحاد و وحدت کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button