مشرق وسطی
ادلب کا فوجی ایئرپورٹ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد
صوبہ ادلب میں موجود دہشت گردوں نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ابوالظہور کا فوجی ایئر پورٹ ان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔
ادلب کے نواح میں واقع یہ فوجی ایئر پورٹ دو برس سے جبہت النصرہ نامی دہشت گردہ گروہ کے قبضے میں تھا جو اب تحریر الشام کے نام سے سرگرم ہے۔
عسکری ذرائع کے مطابق مذکورہ فوجی اڈے کی آزادی کے بعد مشرقی ادلب میں موجود دہشت گرد شامی فوج کے محاصرے میں آگئے ہیں۔
قبل ازیں شامی فوج نے ادلب کے نواح میں واقع گیارہ دیہی بستیوں کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا۔