Uncategorized
نارتھ ناظم آباد میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،پولیس اہلکار جاں بحق
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کے قریب نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں پولیس ایک بار پھر نشانے پر، ڈیوٹی پر جاتا ہوا اہلکار نامعلوم ملزمان کا نشانہ بن گیا۔ پولیس کے مطابق سادہ لباس میں ملبوس اہلکار گلبرگ تھانے ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ لنڈی کوتل چورنگی کے قریب 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس پر فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے پولیس اہلکار موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، مقتول اہلکار کی لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت شاکر کے نام سے ہوئی ہے جو اورنگی ٹاؤن کا رہائشی اور ایس ایس پی وسطی کی ریزرو فورس کا اہلکار ہے ،جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔