Uncategorized

کراچی میں اے ٹی ایم ہیک کرنیوالا ایک اور چینی باشندہ گرفتار، لاکھوں روپے برآمد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شہر قائد کے علاقے شبیر آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شارع فیصل پر واقع نجی بینک کے قریب سے چینی باشندے کو گرفتار کرکے اے ٹی ایم اسکیمنگ ڈیوائس برآمد کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی شارع فیصل ٹیپو سلطان روڈ کے قریب شبیر آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے ایک غیر ملکی باشندے کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اے ٹی ایم اسکیمنگ ڈیوائس برآمد کرلی ہے۔ اے ایس پی شارع فیصل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار کیا جانے والا شخص چینی باشندہ ہے، جو اپنے 3 ساتھیوں سمیت ایک بینک میں واردات کی غرض سے داخل ہو رہا تھا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو موقع سے گرفتار کرلیا، جس کی شناخت شو شوپنگ کے نام سے ہوئی، جبکہ اس کے 3 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ گرفتار ہونے والے چینی باشندے کے قبضے سے 6 لاکھ روپے نقد اور اے ٹی ایم اسکیمنگ ڈیوائس برآمد ہوئی ہے، ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا، جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی کراچی کے علاقے صدر کی مصروف زینب مارکیٹ میں واقع نجی بینک میں اسکیمنگ ڈیوائس لگائے ہوئے دو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن کا تعلق بھی چین سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button