مشرق وسطی

دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی فوج کی پیش قدمی چالیس دیہات آزاد

شامی فوج نے حلب کے جنوب میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے حلب اور حماہ کے درمیان مسلح گروہوں کے رابطوں کو بھی منقطع کر دیا۔
ادھر ادلب میں شامی فوج نے جبہت النصرہ دہشت گرد گروہ کا حملہ پسپا کرتے ہوئے اس گروہ کو بھاری نقصان پہنچایا۔
دریں اثنا صوبے ریف دمشق کے علاقے بیت جن پر شامی فوج کا مکمل کنٹرول اور امن بحال ہو جانے کے بعد پانچ سو سے زائد شامی گھرانے اپنے گھروں کو واپس لوٹ گئے۔
اس سے قبل شامی فوج نے بیت جن پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اس علاقے کے مختلف قصبوں اور دیہات سے بارودی سرنگوں اور دہشت گردوں کا صفایا کردیا تھا۔
ان علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کئے جانے کے دوران بعض دہشت گردوں نے شامی فوج کے مقابلے میں تسلیم ہوتے ہوئے اپنے ہتھیار فوج کے حوالے کر دیئے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button