مشرق وسطی
بحرینی عدالت نے ممتاز حقوق رہنما نبیل رجب کی اپیل مسترد، سزا برقرار رکھی
بحرین کی اپیل عدالت نے ممتاز رہنما انسانی حقوق نبیل رجب کی ٹرائل کورٹ کی جانب سے دو سال قید کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کی جانب سے دی جانے والی سزا کو برقرار رکھا ہے۔
انسانی حقوق کے رہنما نبیل رجب کو حکومتی الزامات کے تحت دو مقدمات کا سامنا ہے جن میں سے ایک میں ان کو دو سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔جس میں ذرائع ابلاغ کو مبینہ انٹرویو میں حکمرانوں پر تنقید کی تھی۔
پیر کے روز، بحرین کی اپیل عدالت نے ٹرئل کورٹ کی جانب سے حکومت پر تنقید کے الزام میں نبیل رجب کو دی جانے والی دو سال قید کی سزا کے اپیل کو مسترد کردیا اور ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی جانے والی سزا کو منو عن بحال رکھا ۔