مشرق وسطی

مشرقی شام میں دیرالزور سے دہشت گردوں کا صفایا تین ہزار سے زائد لوگ وطن واپس لوٹ گئ

شامی فوج نے دیرالزور سے دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ بارودی سرنگوں کا بھی صفایا کر دیا ہے جہاں منگل کے روز تین ہزار سے زائد لوگ واپس اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔

ریف دمشق میں بیت جن کے علاقے سے بھی دہشت گردوں اور بارودی سرنگوں کا صفایا ہو جانے کے بعد دو دنوں میں پانچ سو گھرانے اپنے گھروں کو واپس لوٹے ہیں۔

بیت جن کے علاقے میں بعض دہشت گردوں نے خود کو شامی فوج کے حوالے کرتے ہوئے اپنے ہتھار بھی ڈال دیئے ہیں۔

شام کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی شکست اور شامی فوج کو مسلسل حاصل ہونے والی کامیابیوں کے بعد امن بحال ہو گیا ہے اور مختلف علاقوں کے لوگ اپنے وطن واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button