Uncategorized

بھارتی جارحیت عالمی امن کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، علامہ مختار امامی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے بھارتی افواج کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی یہ جارحیت عالمی امن کیلیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، بھارت خطے کے امن و امان کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے، بھارتی افواج کی مسلسل گولہ باری سے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا جانا عالمی قوانین کی سخت خلاف ورزی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں علامہ مختار امامی نے کہا کہ پاکستان کے داخلی حالات کو اپنے لئے سازگار سمجھتے ہوئے بھارت افواج کی طرف سے کسی بھی طرح کی دراندازی اس کی بقاء و سلامتی کو خطرے میں ڈال دے گی۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور قوم ملک میں دہشتگردی کے مقابلے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی بیرونی جارحیت سے نبردآزما ہونے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کسی مغالطے میں نہ رہے، پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور اپنے دفاع کیلئے ہر قسم کے ہتھیاروں کے استعمال کرنے میں مکمل طور پر بااختیار ہے۔ مرکزی ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتیں بھارت کے اس رویئے کا نوٹس لیں، جو اقوام عالم کو شدید خطرات سے دوچار کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل سے بھی مطالبہ کیا کہ اس بھارتی جارحیت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ضروری اقدامات کریں، تاکہ خطے کی سلامتی و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button