Uncategorized

کراچی، خدیجۃ الکبریٰ فاؤنڈیشن کے تحت مفت طبی کیمپ کا انعقاد، مفت دوائیں بھی تقسیم کی گئیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی میں خدیجۃ الکبریٰ فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ملیر کے علاقے غازی ٹاؤن میں واقع الزہرا کلینک پر مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور علاقہ مکینوں میں مفت دوائیں بھی تقسیم کی گئیں۔ مفت طبی کیمپ پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے ماہر ڈاکٹر حضرات کی موجودگی میں اپنا طبی معائنہ کروایا اور علاقے میں خدیجۃ الکبریٰ فاؤنڈیشن کی جانب سے قائم کی گئی الزہرا کلینک کی خدمات کو سراہا۔ واضح رہے کہ خدیجۃ الکبریٰ فاؤنڈیشن کی جانب سندھ بھر میں غریب عوام کی خدمت اور بھلائی کے لئے متعدد منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے جبکہ سندھ بھر بشمول کراچی میں 10 کلینک کام کر رہی ہیں جن کا مقصد عوام کو مفت اور سستا علاج اور صحت کی بنیادی ضروریات فراہم کرنا ہے۔ کراچی کے علاقے ملیر غازی ٹاؤن میں قائم الزہرا کلنیک بھی خدیجۃ الکبریٰ فاؤنڈیشن کی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ جہاں گذشتہ روز مفت طبی کیمپ کے انعقاد کے موقع پر پانچ سو سے زائد خواتین و مرد حضرات سمیت بچوں کے خصوصی طبی معائنہ کیا گیا اور ان کو ضرورت کی دوائیں بلا معاوضہ فراہم کی گئیں۔

خدیجۃ الکبریٰ فاؤنڈیشن پاکستان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر علی نیر زیدی نے ملیر کراچی غازی ٹاؤن میں الزہرا کلینک پر لگائے گئے مفت طبی امدادی کیمپ کا دورہ کیا اور علاقہ مکینوں سے ان کی مشکلات کے بارے میں بات چیت کی جس پر علاقہ مکینوں نے الزہرا کلینک کی خدمات پر خدیجۃ الکبریٰ فاؤنڈیشن پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ الزہرا کلینک علاقہ میں موجود غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام کو مفت اور سستا علاج اور صحت عامہ کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button