Uncategorized

ہمیں سیدہ زینب (س) کے خطبات سے مستفید ہو کر ولایت حق کیلئے جدوجہد کرنی چاہیئے، پسند علی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی نے بی بی سیدہ زینب (س) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی بی سیدہ زینب (س) کا کردار خواتین کیلئے مشعل راہ ہے، آپ نے باطل کے خلاف امام حسینؑ کے شانہ بشانہ حق کا ساتھ دیا، امام حسینؑ کی شہادت کے بعد دراصل حضرت زینب (س) نے حسینی پیغام کو دنیا والوں تک پہنچایا، ایک دینی و الٰہی فریضہ تصور کیا اور اپنی خداداد فصاحت و بلاغت اور بے نظیر شجاعت کے ذریعے ظلم و ستم کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی۔

پسند علی نے کہا کہ بی بی سیدہ زینب (س) نے اپنی پاک و پاکیزہ حیات کے دوران اہل بیت پیغمبر کے حقوق کا دفاع کیا اور کبھی اس بات کی اجازت نہ دی کہ دشمن، واقعہ کربلا سے ذاتی فائدہ اٹھا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بی بی سیدہ زینب (س) نے دربار یزید میں جو خطبہ دیا، وہ ایک وسیع مقاصد کا حامل ہے، جس کو سمجھنے کی ضرورت ہے، آج دنیا میں ظالم، باطل، فاسق و فاجر حکمرانوں کا نظام ہے، جس کی وجہ سے دنیا میں بدامنی اور دہشتگردی عروج پر ہے، اس لئے ہمیں بی بی سیدہ زینب (س) کے خطبات سے مستفید ہو کر ولایت حق کیلئے جدوجہد کرنی چاہیئے، تاکہ نظام ولایت سے انسانیت کو عدل و انصاف سے بھری دنیا نظر آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button