پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان، ٹارگٹ کلنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)خیبر پختنخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ اور بالخصوص 18 سالہ نوجوان شہید سید حسن علی کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت سرائیکی سٹوﮈنٹس مومنٹ، سرائیکی یوتھ پارلیمنٹ و دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں نے کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان ایک پر امن شہر ہوا کرتا تھا، لیکن اب دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں، جب اور جسے چاہیں موت کے گھاٹ اتار دیتے ہیں ان کو روکنے والا کوئی نہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ پولیس دہشت گردوں کو قابو کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے، ہم آرمی چیف اور بالخصوص آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈی آئی خان میں مکمل آپریشن کیا جائے اور شہید سید حسن علی کے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔ احتجاجی مظاہرے کے بعد مظاہرین نے توپانوالہ چوک پر شہید کی یاد میں شمعیں روشن کیں جس میں کافی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button