Uncategorized

امریکہ واسرائیل مسلم ممالک کوغیر مستحکم کرنےکے درپے

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہےکہ دہشت گردانہ واقعات کے پیچھے دشمنوں کا ہاتھ ہے اورامریکہ اوراسرائیل خطے کے مسلم ممالک کوعدم استحکام کا شکار کرنے کے لئے اپنی سازشوں میں مصروف ہیں۔علامہ ناصرعباس نے کہا کہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش عراق و شام سے فرار ہونے کے بعد افغانستان میں پناہ گاہیں ڈھونڈ رہی ہے۔ اسے افغانستان میں قدم جمانے کا موقع دینے کا مقصد اس خطے پرعالمی قوتوں کو لشکر کشی کے لئے جواز فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے مسلم ممالک کا اتحاد ان عالمی قوتوں کی شکست تصور ہوگی، جو ہمیں دست و گریباں دیکھنے کی خواہاں ہیں۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان کو گذشتہ تین دہائیوں سے بدترین دہشت گردی کا سامنا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button