اقوام متحدہ امریکہ کی لونڈی، جو امریکہ چاہتا ہے وہی ہوتا ہے، ایم ایم ایل خیبر پختونخوا
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملی مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے صدر حاجی لیاقت خان اور جماعت الدعوہ کے مرکزی رہنماء عتیق الرحمن چوہان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیت المقدس کو اسرائیل کا درالحکومت بارے بیان سے دنیا کا امن خطرے میں پڑھ گیا ہے، مسلم ممالک پہلے ہی حالت جنگ میں ہے ہر طرف دہشت گردی کی جا رہی ہے ،مسلمانوں کا قبلہ اول بیت المقدس 1967قبضہ شدہ ہے ، اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے جذبات پر نمک چھڑک کر شدید ٹھیس پہنچا ئی ہے، اقوام متحدہ امریکہ کی لونڈی ہے، جو امریکہ چاہتا ہے وہی ہو تا ہے، لیکن ٹرمپ کے اس بیان پر 128ممالک نے ان کے خلاف ووٹ استعمال کرتے ہوئے نفرت کا اظہار کیا۔
بنوں پریس کلب میں آل پارٹیز کے تحفظ بیت المقدس و دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت الدعوہ کے مرکزی رہنماء عتیق الرحمن چوہان نے کہا ہے کہ امریکہ عراق ،افغانستان اور دیگر ممالک میں مکمل طور پر ہار چکا ہے، اب اپنی ناکامی چھپانے کیلئے مختلف خربے استعمال کر رہا ہے،پاکستان کی عدلیہ اور فوج کے خلاف منظم طریقے سے سازشیں ہو رہی ہے ، آج تک کسی نے امریکہ سے یہ نہیں پوچھا کہ وہ عراق ،افغانستان و دیگر ممالک میں کیا کر رہا ہے؟ امریکہ یہاں دہشت گردی کے نام پر تو آپریشنز کی بات کرتا ہے لیکن فلسطین ،کشمیر ،برما کے مظالم انہیں نظر نہیں آ رہے ہیں نہ ہی ریمنڈ ڈیوس اور کلبوشن کی بات ہو تی ہے ،اقوام متحدہ امریکہ کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران قوم کا اربوں کھربوں روپے کھا گئے ہیںٰ، لندن کے شہریت رکھنے والے حکومتیں یہاں کرتے ہیں، حال ہی میں پارلیمنٹ میں ختم نبوت صلی اللہ علیہ و آلی وسلم کے قانون میں رد وبدل کی کوشش امریکہ و دیگر اسلام دشمن ممالک کے سازشوں کی ایک کڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان تمام تر سازشوں کا سامنا کرنے کیلئے امت مسلمہ کو متحد کرنا ہوگا، تمام سیاسی جماعتوں کو اختلافات بھلاکر دین اسلام کی تحفظ و ملک کی سربلندی کیلئے نکلنا ہوگا۔