Uncategorized

شیعہ انجینئر ممتاز رضوی کا اغواء ریاستی دہشتگردی ہے، آرمی چیف اور چیف جسٹس نوٹس لیں، اصغریہ آرگنائزیشن

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فضل حسین اصغری نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق رکن مرکزی نظارت انجینئر سید ممتاز حسین رضوی کے اغواء کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، انجینئر ممتاز حسین رضوی 23 جنوری سے تاحال لاپتہ ہیں۔ اپنے مذمتی بیان میں فضل حسین نے کہا کہ ہم کسی صورت ایسے غیر قانونی اقدامات برداشت نہیں کریں گے، حکومت فوری طور پر شیعہ انجینئر ممتاز رضوی کی بازیابی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے وفادار شہری ہیں، ہمارے آباؤ و اجداد نے اس وطن عزیز کو اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر حاصل کیا، موجودہ حکومت انتقامی کاروائیاں بند کرے، ملت تشیع کو مجبور نہ کیا جائے کہ ہم اپنے اسیران بالخصوص انجینئر ممتاز رضوی کی بازیابی کیلئے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے شیعہ انجینئر ممتاز رضوی کا اغواء ریاستی دہشتگردی اور آپریشن ردالفساد پر سوالیہ نشان قرارہے، ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ انجینئر ممتاز رضوی سمیت دیگر محب وطن شیعہ افراد کی جبری گمشدگان اور اغواء ماورائے آئین اور جمہوری اقدار کے منافی ہے، ہم آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں، اور اگر ملت جعفریہ کے کسی فرد پر کسی بھی قسم کا کوئی الزام ہے، تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button