Uncategorized

کراچی :اندھی عدالت نے داعشی دہشت گردوں کو آزاد کر دیا مگر بے قصور شیعہ لاپتہ ہیں

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے استغاثہ کی جانب سے ٹھوس شواہد پیش نہ کرنے پر داعش کے مبینہ پانچ کارندوں کو بری کر دیا ۔ انسداد ہشت گردی کی خصوصی عدالت میں داعش کے مبینہ کارندوں کو محمد نواز ، فرحان صدیقی ، بلال احمد ، طاہر زمان ، زار مشہدی کے خلاف دھماکہ خیز مواد ، خود کش جیکٹس برآمدگی اور غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے مقدمات کی سماعت ہوئی ۔

عدالت نے استغاثہ کی جانب سے ٹھوس شواہد پیش نہ کرنے پر داعش کے مبینہ پانچ کارندوں کو مقدمات میں بری کر دیا ۔ واضح رہے کہ ملزمان کو رینجرز نے موچکو میں کارروائی کے دوران حراست میں لیا تھا ۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں خود کش جیکٹس ، دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا ۔ ملزمان کے خلاف 2017 ء میں موچکو تھانے میں رینجرز کی مدعیت میں مقدمات قائم کیے گئے تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button