پاکستانی شیعہ خبریں

مردان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مردان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ خان عبدالولی خان یونیورسٹی شنکر کیمپس کے عقب سے 2 خودکش جیکٹ، ہینڈ گرنیڈ اور بھاری اسلحہ ملا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مردان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ خان عبدالولی خان یونیورسٹی شنکر کیمپس کے عقب سے 2 خودکش جیکٹ، ہینڈ گرنیڈ اور بھاری اسلحہ ملا ہے۔ ڈی پی او نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد یونیورسٹی کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، یہ اسلحہ دہشت گردی کرنے والے نیٹ ورک نے چھپایا تھا۔

ادھر سرگودھا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ دو گاڑیوں سے بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ برآمد۔ گاڑی کے خفیہ خانوں میں سے دو رائفل، 444 بور، تین رائفل 223 بور، دو رائفل 8 ایم ایم، دو رائفل 303 بور، دس بندوق 12 بور، 17 پسٹل 30 بور۔ گولیاں/کارتوس برآمد کرکے ملزم اشتیاق خان ولد جناب خان قوم پٹھان سکنہ درم آدم خیل کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

آپریشن رد الفساد کے تحت بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران 10 دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے، بڑی تعداد میں ہتھیار اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button