پاکستانی شیعہ خبریں

کوہاٹ میں آئل ریفائنری کے قیام کیلئے روسی کمپنی سے معاہدہ

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خیبر پختواہ حکومت اور روس کی ایک کمپنی کے مابین کوہاٹ میں آ ئل ریفائنری کے قیام کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا جس کے مطابق روسی کمپنی یومیہ 20 ہزار بیرل تیل کو کار آمد بنائی گی۔ اس سلسلے میں خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں کمپنی کے حکام کے علاوہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان, وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور صوبائی وزیر توانائی عاطف خان بھی موجود تھے۔ معاہدے کے مطابق روسی کمپنی کوہاٹ میں 35 ارب روپے کی لاگت سے آئل ریفائنری پلانٹ نصب کرے گی جہاں یومیہ 20 ہزار بیرل تیل کو ریفائن کیا جائے گا۔ معاہدے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے متعدد منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے بیرون ملک کمپنیوں کو وفاقی حکومت این او سی جاری کرنے سے گریزاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق و پنجاب حکومت الزام عائد کرتے ہیں کہ دعوؤں کے باوجود پی ٹی آئی حکومت نے صوبہ میں بجلی پیدا نہیں کی جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وفاق نے خیبرپختونخوا سے 47 میگاواٹ تیار بجلی خریدنے سے انکار کیا ہے۔ وزیراعلی نے مزید کہا کہ کے پی کے میں چار ہزار میگا واٹ سے زائد ہائیڈل پاور پراجیکٹس پراسس میں ہیں تاہم وفاق کی جانب سے غیرملکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو ناکام دکھانے کی غرض سے اس طرح کے اقدامات کر رہی ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر توانائی عاطف خان کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلی بار روسی کمپنی سرمایہ کاری کررہی ہے جس کے منافع میں سے 10 فیصد حصہ صوبائی حکومت کو ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button