مشرق وسطی

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو بحرین کی ظالم و جابر حکومت نے گھر میں نظر بند کرکے انھیں طبی سہولیات سے محروم کر رکھا ہے۔

خیال رہے کہ بحرین میں عوامی مظاہروں اور عالمی دباؤ کے بعد انھیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ شیخ عیسیٰ قاسم بحرینی بادشاہ کی جانب سے سیاسی انتقام کے تحت شہریت منسوخی کے حکم کے بعد گزشتہ سال جون سے تاحال اپنے گھر پر نظر بندی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

بحرینی عوام کی جانب سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے محاصرے کے خلاف دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مظاہرین فوری طور پر آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے محاصرے کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سعودی عرب کی حمایت یافتہ آل خلیفہ حکومت کے خلاف زبردست نعرہ بازی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے عوامی انقلابی تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام آزادی و انصاف کے قیام، نسلی امتیاز کے خاتمے اور منتخب حکومت کے برسر اقتدار میں آنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button