مشرق وسطی

صوبہ حماہ میں شامی فوج کی پیشقدمی جاری

شامی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے مشترکہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھاتے ہوئے علاقے سے پسپا ہونا پڑا ہے۔شامی فوج نے اتوار کے روز بھی ایک کاروائی کے دوران حماہ کے نواحی علاقے الجدیدہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا۔اس کاروائی کے دوران درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کردیا گیا تھا۔شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے حماہ، ادلب اور حلب میں دہشت گردہ گروہ جبہت النصرہ اورداعش کے خلاف آپریشن تیز کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button