Uncategorized

ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کا کراچی میں احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے پے درپے واقعات کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر صوبائی حکومت کی نااہلی کیخلاف اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کے حق میں نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکائے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، ناصر حسینی اور میر تقی ظفر نے کہا کہ کے پی کے حکومت بالخصوص ڈیرہ پولیس حالات کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے پے در پے واقعات نے صوبائی حکومت کے گڈ گورننس اور مثالی پولیس کی تشکیل کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے، گذشتہ چند ہفتوں میں متعدد جوان بے دردی سے قتل کر دیئے گئے ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں قاتلوں کی واضح شناخت کے باوجود ایک بھی قاتل اب تک قانون کی گرفت میں نہ آنا باعث تشویش ہے۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ حکومتی بے حسی سے ایسا محسوس ہوتا ہے، جیسے ڈیرہ اسماعیل میں مارے جانے والے نہ ہی اس ملک کے شہری ہیں اور نہ ہی انسان، سپریم کورٹ ڈیرہ میں گرتی لاشوں پر سوموٹو ایکشن لے، ڈیرہ کو سوچی سمجھی سازش کے تحت 2008ء – 2009ء والے حالات کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں کوئی شیعہ سنی لڑائی نہیں ہے، چند تکفیری عناصر حالات خراب کر رہے ہیں، شہر میں لاشیں گر رہی ہیں اور پی ٹی آئی کی حکومت شہر میں جشن اور رقص کی محفلیں سجا رہی ہے، چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف فی الفور ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیں اور دشت گردوں کے خلاف شہر میں بلاتفرق آپریشن کرکے دشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button