مشرق وسطی

عالمی سامراجی طاقتیں شام، عراق یمن اور ترکی میں ناکامی کے بعد اردن میں مصنوعی انقلاب کے لئے سرگرم عمل،

شیعت نیوز(مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی سامراجی طاقتوں ، امریکا ، اسرائیل ، سعودیہ عرب اور عرب امارات نے شام ، عراق یمن اور ترکی میں ناکامی کے بعد اب اردن کا رخ کرلیا ہے ۔ شیعت نیوز مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ کے مطابق عالمی سامراجی قوتوں نے شام ، عراق ، یمن اور ترکی میں اپنی بد ترین ناکامی کے بعد فلسطینی عوام کو پناہ دینےوالے ملک اردن کو تباہ کرنے کا نیا منصوبہ بنا لیا ہے ۔ اردن کے شاہ عبداللہ کی جانب سے سعودیہ عرب کی حکم عدولی اور سعودی پٹھو بننے سے منع کرنے کے بعد وہاں مصنوعی عوامی انقلابی تحریک کو ابھارنا شروع کر دیا ۔ شیعت نیوز مانیٹرنگ ٹیم کے مطابق اردن فلسطینی عوام کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا تھا جہاں ہزاروں فلسطینی مہاجرین اسرائیلی مظالم سے پناہ حاصل کرتے تھے۔ یاد رہے کہ اردن کے شاہ عبداللہ بھی ان افراد میں سے ہیں کہ جو عالمی طاقتوں کے ایماء پر عالمی تکفیری گروہ داعش کے دہشت گردوں کو پناہ دیتا تھا ، مگر اب اُسے یہ سمجھ آگیا ہے کہ عالمی سامراجی گروہ اب اردن کے خلاف سازش تیار کررہا ہےاوریہی وجہ ہے کہ اب عالمی استکباری قوتیں شام ، عراق ، یمن اور ترکی کو تباہ کرنے کی ناکام کوشش کے بعد اردن کو تباہ کرنا چاہتی ہیں تاکہ فلسطینی مظلوم عوام کی پناہ گاہ کو تباہ کیا جاسکے تاکہ خطہ میں سعودی اور اسرائیلی مفادات کو تحفظ دیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button