مشرق وسطی

ترکی کا شامی گاؤں پر زہریلی گیس کے ساتھ حملہ

شام میں کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس کی فورس اور انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد نے بتایا ہے کہ ترک فوج نے شام کے علاقے عفرین میں حملے کے دوران مبینہ طور پر زہریلی گیس کا استعمال کیا۔ اس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔ ۔

کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس کے ترجمان نے برطانوی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ترکی کی تازہ ترین بم باری نے شام اور ترکی کے درمیان سرحد کے نزدیک ایک گاؤں کو لپیٹ میں لیا۔ حملے بعد چھ افراد سانس گھٹ جانے کا شکار ہوئے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس حملے میں گیس استعمال کی گئی۔ترکی نے گزشتہ ماہ شام کے علاقے عفرین میں زمینی اور فضائی حملے کے ساتھ فوجی آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ اس کا مقصد شمالی شام میں کرد جنگجوؤں کو نشانہ بنانا ہے۔اقوام متحدہ نے چھ فروری کو شام میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button