Uncategorized

ملت جعفریہ کی نمائندہ تنظیوں کے خلاف ن لیگ کی نئی سازش ، تحریک جعفریہ اور مجلس وحدت کو دہشتگرد قرار دے دیا ۔

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) مسلم لیگ ن نے اپنےسعودی آقاؤں کے ایماء پر ملت جعفریہ کی نمائندہ تنظیموں کے خلاف نئی سازش کا آغازکردیا۔ ملت کی نمائندہ تنظیموں کوقومی اسمبلی کے فلور پر دہشت گرد کہہ کر اپنے تکفیری مقاصد کو آشکار کر دیا ہے۔ ن لیگی وزیر داخلہ نے قومی اسمبلی میںسوالات کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں فرقہ ورانہ تصادم کے ۱۵ واقعات تحریک جعفریہ پاکستان اور ۲ واقعات کی ذمہ داری مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے قبول کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پوائنٹ آف آرڈر پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے گزشتہ پانچ سال میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں کی تفصیلات پیش کیں جس پر رکن قومی اسمبلی ثمن سلطانہ جعفری نے سوال کیا کہ وزیر داخلہ صاحب ان دہشت گرد کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیموں کے نام ایوان میں پیش کریں جس پر وفاقی وزیر داخلہ نے ملت جعفریہ پاکستان کی ۲ نمائند ہ سیاسی و مذہبی جماعتوں تحریک جعفریہ پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کو دہشت گرد جماعتوں کی فہرست میں شامل کرنے کی مذموم کوشش کی ۔ جبکہ اس فہرست میں سب سے زیادہ دہشت گرد کاروائیاں قبول کرنے والی کالعدم سپاہ صحابہ ، لشکر جھنگوی ہیں کہ جنہوں نے پاکستان بھر میں ہونے والی کاروائیوں کواعلانیہ قبول کیا ہےاور ن لیگ کی ان دہشت گرد جماعتوں سے مراسم بھی سب کہ سامنے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق کی گرفتاری کے دوران ن لیگی وزراءملک اسحاق کے گھر کا خرچ برداشت کرتے تھے اور ساتھ ساتھ ن لیگی رہنماؤ ں کی سپاہ صحابہ کے سربراہ احمد لدھیانیوی ، اورنگزیب فاروقی کے ساتھ تعلقات بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ۔ واضح رہے کہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک ملت جعفریہ نے پاکستان کی سلامتی ، استحکام اور وحدت کی خاطر نہ فقط مالی قربانیاں پیش کیں بلکہ ہزاروں قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کئے ۔تاریخ شاہد ہے کہ ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والی کوئی جماعت یا تنظیم ملک دشمن کاروائیوں میں کبھی ملوث نہیں رہی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button