پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے، پرنس احمد علی

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) صوبائی وزیر انفارمیشن و ٹیکنالوجی پرنس احمد علی نے کہا ہے کہ وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت پر عوام کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کی بحالی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ حکومت بلوچستان اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس میں بریفنگ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو مذکورہ پروجیکٹ کو کم از کم وقت میں مکمل کرنے میں بھر پور دلچسپی لے رہے ہیں۔ بریفنگ کے دوران انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری، کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ کے ڈائریکٹر ڈی آئی جی اکبر ناصر نے صوبائی وزیر کو سیف سٹی پروجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری آئی ٹی ڈاکٹر آفتاب بلوچ، ایڈیشنل آئی جی چوہدری منظور سرور، پی پی او ڈی آئی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ و دیگر افسران موجود تھے۔ بعدازاں کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ کے مختلف پہلوؤں کی تفصیلات سے بھی صوبائی وزیر کو آگاہ کیا گیا۔ اس دوران بتایا گیا کہ کن کن علاقوں میں امن و امان کے علاوہ ٹریفک مینجمنٹ اور ہنگامی حالت سے نمٹنے کی تیاریوں کے سلسلے میں مجوزہ اسکیموں پر بھی بات چیت کی گئی۔ 1400 سی سی ٹی وی کیمروں کے مجوزہ مقامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کوئٹہ کے چھ داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ پر کافی عرصہ سے عملدرآمد نہیں ہوپایا تھا۔ موجودہ حکومت نے اس پر عملدرآمد کے آغاز کے لئے تیزی سے اقدامات شروع کئے ہیں۔ اس مقصد کے لئے کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ کے تجربہ سے استفادہ کرنے کیلئے اس کے مختلف پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button