مشرق وسطی
چار بحرینی نوجوانوں کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے مجرمانہ اور غیر انسانی اقدامات
بحرین کے علاقے کرباباد کے باشندوں نے احتجاجی مظاہرے کے دوران چار بحرینی نوجوانوں کو بے دردی کے ساتھ شہید کرنے کے آل خلیفہ حکومت کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے شاہی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور بزرگ مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائی اور ان کے گھر کے محاصرے کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ آل خلیفہ کی حکومت کے آلہ کاروں نے حال ہی میں بحرین کے چار نوجوانوں کو بے دردی کے ساتھ شہید کرنے کے بعد، اپنی جارحیت پر پردہ ڈالنے کیلئے ان نوجوانوں کی لاشوں کو سمندر میں ڈال دیا۔ شہیدوں کی لاش ایران کے جنوبی شہر بوشہر کے ساحل سے ملی اور ایران کے غیور عوام نے جمعے کے روز قم میں انھیں سپرد خاک کیا۔ آل خلیفہ حکومت نے بزرگ عالم دین اور مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی بھی شہریت منسوخ کرکے ان کے گھر کا محاصرہ کررکھا ہے –