Uncategorized

مجلس وحدت مسلمین کوکالعدم جماعت قرار دینے کا معاملہ، وزیر داخلہ کیخلاف درخواست واپس لے لی گئی

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کو کالعدم جماعت قرار دینے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے ڈپٹی سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین سید ناصر عباس شیرازی کی درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹائی۔ سید ناصر عباس شیرازی نے رانا فدا حسین ایڈووکیٹ کی وساطت سے گزشتہ روز درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ نے 2 جولائی 2015ء کو مجلس وحدت مسلمین کو سیاسی جماعت قرار دیا تھا۔ عدالت نے مجلس وحدت مسلمین کی ملک بھر میں سیاسی سرگرمیوں کو بھی قانونی قرار دیا۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے 19 فروری 2018ء کو مجلس وحدت مسلمین کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین کو کالعدم تنظیم قرار دینے پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں، وزیر داخلہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ تاہم آج درخواست گزار سید ناصر عباس شیرازی نے وزیر داخلہ کیخلاف دی جانیوالی درخواست واپس لے لی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے درخواست واپس لئے جانے پر پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست کو ترمیم اور کچھ اضافے کے بعد دوبارہ دائر کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button