پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچستان میں تشدد کے واقعات میں سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکتیں

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ)ذرائع کے مطابق پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ڈی ایس پی حمید اللہ دستی اسکواڈ کے ہمراہ اپنی بلٹ پروف گاڑی میں آفس جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ان کے اسکواڈ میں شامل دو پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تاہم وہ اور ان کی اہلیہ محفوظ رہے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار میں خوبی تالاب کے علاقے میں واقع ایف سی اور لیویز کے کیمپ کے قریب خودکش حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں چار ایف سی اہلکار ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف ردالفساد فوجی آپریشن جاری ہے جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو ہلاک و گرفتار اور ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button