پاکستانی شیعہ خبریں

کوہاٹ: جامعہ حقانیہ کے تکفیری دہشتگردوں کی فائر نگ سے شیعہ استاد قابل حسین شہید

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ)کوہاٹ میں جامعہ حقانیہ کے تربیت یافتہ دہشتگردوں نے ایک شیعہ استاد قابل حسین کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق قابل حسن کو دہشتگردوں نے پشاور کے قریبی شہر کوہاٹ میں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ واپسی کے لئے جارہے تھے، قابل حسن زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے شہید ہوگیئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں شیعہ پروفیشنلز کی ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ جارہی ہے، خاص طور پر خیبر پختونخوا میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران چار شیعہ مسلمانوں کو دہشتگردوںنے فائرنگ کرکے شہید کردیاہے اور کے پی کے کی پولیس ان دہشتگردؤں کو پکڑ نے میں ناکام ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کی حکومت دہشتگردوں کی سرکوبی کرنے کی بجائے ان دہشتگردوں کی نرسری جامعہ حقانیہ کو کروڑوں روپے کی امداد فراہم کررہی ہے جسکا نتیجہ ہمارے سامنے ہے کہ وہ دہشتگرد جنکی کمر کو پاک افواج نے توڑ دیا تھا کے پی حکومت کے پیسوں سے علاج کرواکر وہ ایک بار پھر دہشتگردی اور ٹارگیٹ کلنگ کرنے میں مصروف ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button